ویب ڈیسک:آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حلقہ ایل اے-2 میرپور (چکسواری) کے مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم مجید نے 4,722 ووٹوں کی برتری سے میدان مار لیا۔
حلقہ ایل اے-2 میرپور (چکسواری) میں قائم کردہ 149 میں سے 149 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق قاسم مجید نے 12,904 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عظیم بخش 8,182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ظفر انور 4,669 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، جبکہ حتمی نتیجے کا اعلان متعلقہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے کیا جائے گا۔