ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم خبر

سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:سولر سسٹم پر نیٹ بلنگ کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو نئے طریقہ کار کے باعث طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت کنکشن کے اجرا کا دورانیہ بڑھ کر تین ماہ سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسٹینشن آف لوڈ کی منظوری اور پرنٹنگ، جبکہ نیپرا کی جانب سے لائسنس کے اجرا میں تاخیر کنکشن کے عمل کو سست کر رہی ہے۔ صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کے بعد منظور شدہ لوڈ کی پرنٹنگ کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔

مزید یہ کہ اگر منظور شدہ لوڈ بلنگ سائیکل کے دوران بجلی کے بل پر ظاہر نہ ہو تو صارفین کو مزید ایک ماہ انتظار کرنا پڑتا ہے، کیونکہ بجلی کے بل پر لوڈ کی تفصیلات شائع ہونے سے پہلے آن لائن پورٹل پر نیٹ بلنگ کی درخواست جمع نہیں ہو سکتی۔

آن لائن درخواست جمع ہونے کے بعد لیسکو صارف سے معاہدہ مکمل کرکے تمام دستاویزات نیپرا کو بھجواتی ہے، تاہم نیپرا کی جانب سے لائسنس جاری کرنے میں غیر معمولی تاخیر کے باعث متعدد درخواستیں التوا کا شکار رہتی ہیں۔

لائسنس جاری ہونے کے بعد متعلقہ کمپنی صارف کو میٹر اور دیگر ضروری سامان کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرتی ہے۔ ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی اور مطلوبہ میٹریل کے اجرا کے بعد ہی نیٹ بلنگ کنکشن فراہم کیا جاتا ہے، جس کے باعث صارفین کو سولر سسٹم سے مکمل فائدہ حاصل کرنے کے لیے کئی ماہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔