ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویزہ کی مدت ختم ہونے والے افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں مزید تیز ی لانے کا حکم

ویزہ کی مدت ختم ہونے والے افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں مزید تیز ی لانے کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، جبکہ رواں برس اب تک 2,005 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے 1,918 افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ 31 افراد کو جیل منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 56 غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کی واپسی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری انخلا مہم کی خود نگرانی کریں۔

سی سی پی او نے مزید ہدایت کی کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے والے افغان باشندوں کی واپسی کے عمل میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ حکومتی پالیسی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔