ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں غیراخلاقی کونٹینٹ پر یوٹیوبر گرفتار

بھارت میں غیراخلاقی کونٹینٹ پر یوٹیوبر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں غیراخلاقی کونٹینٹ پر یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد سے پولیس نے یوٹیوبر محمد عامر کو گرفتار کرلیا۔ محمد عامر کے خلاف ایک شہری امان ٹھاکر نے شکایت درج کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ عامر نے ہندوؤں کا مذہبی لباس پہن کر گالیوں والی ویڈیو بنائی ہے۔ اس کے علاوہ بھی یوٹیوبر پر اپنے چینل پر غیر اخلاقی اور گالیوں والا مواد بنانے، جاری کرنے اور تشہیر کا الزام ہے۔

عامر بھارت کا معروف یوٹیوبر ہے، جس کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر بھی 50 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔