ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی لگایا گیا ہے؛ وزیر ریلوے

لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی لگایا گیا ہے؛ وزیر ریلوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اب بدلا ہوا پاکستان ہے ، پاکستان کی دنیا میں جو عزت اب ہے وہ پہلے نہیں تھی یہ کہتے ہوئے شرمانا نہیں چاہیے، فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی وجہ سے سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں، ترکیہ ہو یا روس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ 

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ ہمیشہ سے تعلق صحافیوں سے اچھا رہا ہے، لاہور پریس کلب پورے پاکستان کا بڑا پریس کلب ہے ادھر لوگوں نے اپنی زندگیاں دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کی نہیں بلکہ لاہور کی سڑکوں پر تعلیم حاصل کی، ایف سی کالج میں پڑھا، طالب علمی میں سیاست شروع کی، جب ریلوے کا چارج سنبھالا تو کوئی بڑے دعویٰ نہیں کئے ۔ 

 حنیف عباسی نے کہا کہ پچیس سال قید کے باوجود ملک کو برا نہیں کہا میرے لیڈر نے بھی صبر وُ استقامت کے ساتھ جیل کاٹی، کچھ لوگ قید میں ہیں تو چیخینا چلانا اور گالی گلوچ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دشمن کو شکست دی جس کے پاس پندرہ جہاز تو ہمارے پاس ایک جہاز تھا، بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے بھارت زخم چاٹ رہا ہے ۔ 

وزیر ریلوے نے کہا کہ کوئی گندم پر کوئی گیس تو کوئی پانی پر سانپ بن کر بیٹھ جاتا ہے،کچھ لوگوں کی خصلت میں ہے کہ ڈسنا ہی ڈسنا ہے، کچھ لوگ تو پاک بھارت جنگ کو نورا کشتی کہتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور غلامی کا تقابلی جائزہ کرنا ہے تو مقبوضہ و آزاد کشمیرمیں زندگی کو دیکھ لیں۔ بھارت کا اس لئے شکریہ کہ آپ نے پوری قومُ کو اکٹھاکر دیا، نور خان ائیر بیس پر میزائل گرا تو لوگ میزائل دیکھنے کےلیے بھاگتے رہے ادھر لوگ بھارت میں چیخ و پکار کرتے رہے۔ برے وقت میں چین ترکیہ آزربائیجان ملائیشیا اور بنگلہ دیش بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ 

حنیف عباسی کے مطابق وزیر اعظم نے کہاپہلگام واقعہ پر آزادانہ تحقیقات کروا لیں لیکن بھارت نے بزدلانہ موقف اپنایا، امریکہ نے خود کہہ دیا پانچ بھارتی جہاز گرے۔ بلوچستان کے پی میں بھارتی پراکسی وار جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی پر افراط زر 38 سے زیرو فیصد پر آگئی ہے، معیشت کو سنبھالنے کےلئے سخت فیصلہ کرنے پڑے۔ ریلوے میں فوڈ کوالٹی کو بہتر کیا ہے، کوالٹی ایجوکیشن کےلئے ریلوے کے چھ سکولوں کو آئوٹ سورس کررہے ہیں، جب تک ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی ۔ 

وزیر ریلوے نے کہا کہ روہڑی کراچی ریلوے کی مین آرٹری ہے اس پر معاہدہ جلد کریں گے۔ مریم نواز کا شکرگزار ہوں جنہوں نے لاہور سے راولپنڈی کو دو سے ڈھائی گھنٹے سفر کےلئے ٹریک کو بہتر کرنے کا عملی اقدام اٹھایا ہے، مریم نواز نے پچاس ارب ریلوے کیلئے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر مفت وائی فائی لگایا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کوئلے کو پاور پلانٹ کےلئے ایک سو پانچ کلومیٹر کا ٹریک تیس اپریل تک مکمل ہوگا، کول پاور پلانٹ پر کوئلے کی بہترین ترسیل سے پندرہ روپے یونٹ سے ساڑھے چار روپے میں فی یونٹ ملے گا، چار ٹرینوں کے ریکوڈکٹ کیلئے 2028 کا معاہدہ ہوجائے گا ۔