ویب ڈیسک : کمشنر کراچی نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے چینی کی ہولسیل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کر دیں۔
شہر قائد کی مارکیوٹں اور سپر اسٹورز پر چینی 180 سے 190 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ کراچی کی انتظامیہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد کمشنر قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
کمشنر کراچی نے چینی کی ہولسیل قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کر دیں۔اس کے علاوہ چینی کی ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
15 اپریل کے نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہولسیل قیمت 160 روپے فی کلو تھی اور چینی کی ریٹیل قیمت 163 روپے مقرر کی گئی تھی۔
3 ماہ میں چینی کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔