ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے دی۔

 انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔ کامران اکمل نے شاندار سنچری سکور کی اور 62 گیندوں پر 113 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد حفیظ نے 23 رنز سکور کیے۔

ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا پائی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے والٹن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ولیم پرکنز 30 اور ڈیوائن براوو بھی 30 رنز بناسکے۔

آج کی فتح کے بعد پاکستان چیمپئنز نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو ہرایا تھا۔