ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میٹا ایک ایسے دلچسپ فیچر کو واٹس ایپ کا حصہ بنانے جارہا ہے جو ایک تو پروفائل فوٹو کے حوالے سے ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ میٹا کی سوشل میڈیا ایپس کو بھی ایک دوسرے سے کسی حد تک جوڑ دے گا۔

WABetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے آپ انسٹا گرام یا فیس بک کی پروفائل فوٹو کو واٹس ایپ میں امپورٹ یا یوں کہہ لیں اس کی پروفائل فوٹو بناسکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں محدود افراد کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پروفائل سیٹنگز میں جاکر پروفائل پکچر ایڈٹ پر کلک کریں تو وہاں آپ کو نیچے انسٹا گرام اور فیس بک کے آپشنز (اگر فیچر آپ کو دستیاب ہوا تو) نظر آئیں گے۔ 

ابھی واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل فوٹو کو براہ راست فون گیلری سے کسی تصویر کو منتخب کرکے بدل سکتے ہیں، ڈیجیٹل اواتار کو سلیکٹ کرسکتے ہیں یا اے آئی تصویر تیار کرسکتے ہیں، مگر اس نئے فیچر سے انہیں اپنی انسٹا گرام یا فیس بک پروفائل پکچر کو واٹس ایپ میں بھی استعمال کرنے کا آپشن مل جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر آپشنل ہے اور بائی ڈیفالٹ ٹرن آف ہوگا جبکہ اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو میٹا اکاؤنٹ سینٹر میں ایڈ کرنا ہوگا، البتہ اس سے صارفین کی پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی۔

یہ فیچر بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔