ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری ، کیش ایوارڈ پالیسی منظور،انعامات میں اضافہ

کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری ، کیش ایوارڈ پالیسی منظور،انعامات میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپورٹس بورڈ نے کیش ایوارڈ پالیسی 2024 منظوری کرلی
انٹرنیشنل ،نیشنل ایونٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں اضافہ کردیا،پی ایس بی کی 34ویں میٹنگ میں پالیسی کی منظوری دی گئی
اولمپکس گولڈ پر 3 کروڑ، سلور پر 2 کروڑ 5 لاکھ، برانز پر 1 کروڑ انعام ہوگا،
ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل پر 75 لاکھ انعام مقرر کردیا 
سلور میڈل پر 50 لاکھ، برانز میڈل پر 30 لاکھ روپے انعام مقرر کر دیا گیا ،
ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر 15 لاکھ، سلور پر 10 لاکھ، برانز پر 5 لاکھ انعام مقرر کیا گیا 
سالانہ، 2سالہ اور 4سالہ بنیادوں پر ورلڈ ،ایشین چیمپئن شپ ایونٹس کیلئے الگ انعامی سکیل مقرر کیا گیا ، سال میں ایک بار ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ پر گولڈ میڈل کیلئے 3 ملین روپے تک انعام مقرر کیا گیا ، یوتھ اور جونیئر گیمز کے لیے بھی انعامی رقم شامل، گولڈ پر 5 ملین تک انعام ملے گا جبکہ کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے کوچز بھی ایوارڈ کے حقدار ہوں گے
کھلاڑی کی تربیت کرنے والے کوچ کو 30 فیصد کیش ایوارڈ ملے گا،اگر ایک سے زیادہ کوچز ہوئے تو 50 فیصد رقم تمام کوچز میں تقسیم ہوگی،ٹیم ایونٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کے مطابق انعام میں تناسب مقرر ہوگا،2سے 4 کھلاڑیوں کی ٹیم کو انفرادی انعام کا 75 فیصد فی کھلاڑی دیا جائے گا،5سے 10 کھلاڑیوں کی ٹیم کو انعام کا 50 فیصد، 10 سے زائد کھلاڑیوں کو 30 فیصد ملےگا،نیشنل گیمز میں انفرادی گولڈ میڈل پر 10 لاکھ، ٹیم گولڈ پر5 لاکھ فی کھلاڑی انعام دیا جائیگا،انفرادی گیمز میں سلور پر 5 لاکھ اور ٹیم گیم میں 2.5 لاکھ فی کھلاڑی کو دیا جائے گا،انفرادی گیم میں برانز پر 2.5 لاکھ اور ٹیم مقابلوں میں 1 لاکھ دیا جائے گا
پی ایس بی کی اجازت ،این او سی کے ساتھ ایونٹ میں شریک کھلاڑی انعام کے حقدارہونگے،ایوارڈ کی درخواست متعلقہ فیڈریشن پی ایس بی کو تمام ثبوتوں کے ساتھ دے گی،ورلڈ/ایشین/کامن ویلتھ ایونٹس میں 15 سے کم ممالک ہوں تو انعامی رقم نصف ہوگی،ساؤتھ ایشین گیمز میں 5 سے کم ممالک کی شرکت پر انعام کی رقم آدھی ہوگی،پالیسی میں شامل نہ ہونے والے مقابلوں کی انعامی رقم پی ایس بی کمیٹی طے کرے گی،کمیٹی 25 لاکھ تک انعام منظور کر سکتی ہے، زائد رقم وزیراعظم کی منظوری سے مشروط ہوگی