ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ

چینی کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ہول سیل مارکیٹ میں ایک ماہ میں چینی کی فی کلوقیمت میں50روپےاضافہ کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد چینی 155روپےسے160روپےفی کلوتک فروخت ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں چینی کی 100کلووالی بوری کاایکس مل ریٹ11ہزار سے بڑھ کر13ہزار600 روپےتک جاپہنچا ہے۔ اورفی کلوقیمت میں50روپےاضافہ کے بعد چینی 155روپےسے160روپےفی کلوتک فروخت کی جارہی ہے۔

ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافےکی ذمہ دارحکومت ہےجس نےملز مالکان کوایکسپورٹ کی اجازت دی،چینی باہر ممالک ایکسپورٹ کرنےسےمارکیٹ میں چینی کی قلت پیداہوئی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ گزشتہ سال نومبرمیں چینی91روپےکلوتھی، اس ایک ماہ قبل تک چینی کاایکس مل ریٹ کےمطابق110 روپےفی کلومیں پڑتی تھی، لیکن آج چینی ایکس مل ریٹ کےمطابق 135روپےفی کلومیں پڑرہی ہے۔

ہول سیلر کا کہنا ہےکہ پرچون مافیاقیمتیں ضرورت سےزائدوصول کررہاہے،اگرہول سیل ریٹ کودیکھاجائےاوردکاندار5روپےفی کلومنافع وصول کرےتوبھی140روپےمیں چینی ملنی چاہیے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ چینی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ ہم نے چینی کا استعمال کم کردیا،چائےاورمشروبات کااستعمال بھی کم کردیاہے۔