ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 100 انڈیکس20 مہینے بعد  47 ہزار پوائنٹس کا مارک عبور کرگیا

PSX crossed 47000 mark, Lahore, Pakistan Stock exchange
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے جمعرات کے روز  47 ہزار  پوائنٹس کی  نسفیاتی حد عبور کرلی۔ تقریباً 20 مہینے بعد پاکستان کی اسٹاک ایکسچینگ کا ہنڈرڈ پوائنٹ انڈیکس بڑھ کر 47000 کے مارک سے اوپر پہنچا ہے۔ 

100 انڈیکس آج 393 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 77 پربند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 613 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی 20 ماہ بعد بلند ترین سطح 47 ہزار 393 رہی۔ بازار میں آج 45 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا کاروبار 17 ارب 87 کروڑ روپے میں طے ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 98 ارب روپے ہو گئی ہے۔