لاہور ہائی کورٹ نے چھٹیوں کے دوران ججوں کی ڈیوٹی کا روسٹر دوسری بار تبدیل کر دیا

Lahore High Court Judger Duty roster, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے چھٹیوں کے دوران مقدمات کی سماعت کےلئے دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

31 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں پرنسپل سیٹ پر صرف 8 ججز سماعت کریں گے

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق 4 ڈویژن اور 8 سنگل بنچ سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس اور جسٹس انوار حسین ،،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس انوار حسین ،،ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس راحیل کامران شیخ جبکہ ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس فاروق اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں ،ڈویژن بنچز میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔