ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کتنے یونٹ بجلی استعمال کرنے پر کتنا بل آئے گا؟ قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری  

Electricity price,increased,Notification,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اضافے کا اطلاق جولائی 2023 کے مہینے سے ہوگا۔

 نیپرا کی اجازت کے بعد وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے تک فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے،بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف42روپے72 پیسے تک پہنچ گیا،سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف50 روپے41 پیسے تک ہوگیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک ٹیرف میں 3روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں  کو 16.48 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 4 روپے اضافے سے 22.95 روپے فی یونٹ ہوگیا۔

 ماہانہ 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27.14 روپے، 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 روپے فی یونٹ اور ماہانہ 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 35.24 روپے ہوگیا۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ماہانہ 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 42.72 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 50.41 روپے ہوگا۔

 لائف لائن صارفین کیلئے بجلی کے پرانے نرخ برقرار رہیں گے جبکہ اطلاق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں سمیت کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

 ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار ہے،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرارہے۔

 ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار جبکہ ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار ہے

ٹائم آف یوز تھری فیز پیک آورز میں فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 41 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے،ٹائم آف یوز تھری فیز آف پیک آورز میں فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 35 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی۔

 کمرشل، انڈسٹریز اور زرعی استعمال سمیت دیگر شعبوں کیلئے فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی ہوئی۔