ویب ڈیسک:سعودی عرب کا ایف 15 ایس اے لڑاکا طیارہ خمیس مشیط میں تربیتی مشق کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا،حادثےکے نتیجے میں طیارے میں سوار عملہ کے تمام ارکان جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ شاہی سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ شاہ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے،طیارے کے عملہ کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، ان کی شہادت قبول فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ۔
ایس اےF-15 دو سیٹوں والا لڑاکا طیارہ ہے۔ رائل سعودی ایئر فورس اپنے بیڑے میں درجنوں میک ڈونل ڈگلس لڑاکا طیارے اڑاتی ہے۔