موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے

موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے شہر واشک اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے  ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

رپورٹس کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث سیلابی ریلے کی زد میں آکر 50 سے زائد کچے مکانات گر گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

اس کے علاوہ بسیمہ میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ ڈیرہ مرادجمالی میں بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیرہ سے ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے کشمور جانے والی سڑکیں بند ہوگئیں۔

ایکسین ایری گیشن کے مطابق ناڑی بینک سے 32 ہزار کیوسک،دریائے گھگی سے 6 ہزار 612 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ ربی کینال سے 2 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ داخل ہوگیا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے  تتہ پانی میں پہاڑی تودہ گرنے سے 3 خواتین دب گئیں،ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی جبکہ 2کی تلاش جاری ہے۔

اس کے علاہ پنجاب کے علاقے چونیاں اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

خیبر پختو نخوا کے شہروں مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔