اداکارہ نور بخاری کی ہمایوں سعید پر کڑی تنقید

Noor Bukhari statement
کیپشن: Humayun Saeed and Noor Bukhari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نور بخاری کاہمایوں سعید کی نئی فلم پر  کہنا ہے کہ ہمایوں سعید کی عمر میں پیار نہیں ہوتا،  میچور کردار ادا کریں۔

ہمایوں سعید کی فلم 'لندن نہیں جاؤں گا' عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی گئی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں۔

گزشتہ روز نور بخاری نے اس فلم سے متعلق انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے فلم کی اسٹوری لائن کو کمزور قرار دیا۔نور بخاری نے فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ کو داد دی اور لکھا 'فلم کی ڈائریکشن بہترین تھی اور اسے اچھے سے عکسبند کیا گیا، اداکار بھی شاندار تھے لو اسٹوری؟'

سابقہ اداکارہ نے کہا 'یہ لو اسٹوری ہمایوں سعید کی عمر کے ساتھ ٹھیک نہیں لگ رہی، اس عمر میں پیار نہیں ہوتا، فلم کی کہانی بے حد کمزور تھی'۔انہوں نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ 'اب تھوڑے میچور کردار کریں، اسے ہضم کرنا مشکل ہوگیا۔

بعدازاں اپنی انسٹااسٹوری میں نور نے وضاحت پیش کی کہ 'ہمایوں میرے پسندیدہ اداکار ہیں، وہ زبردست نظر آتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ رومانوی کرداروں سے کچھ زیادہ نبھا سکتے ہیں، مجھے ان کی تمام فلمیں پسند ہیں'۔