پی آئی اے کے 2 طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

PIA
کیپشن: PIA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائیرلائن ( پی آئی اے) کے 2 طیارے حادثے سے بال بال  بچ گئے۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام 5 بج کر 54 منٹ پر ایرانی ہوائی حدود میں پیش آیا جب   اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے   پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے آئے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ 35 ہزار فٹ  جبکہ دوسرا ائیر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو قریب ہونے کی اطلاع نہیں دی تاہم طیارے میں نصب خود کار سسٹم نے پائلٹ کو الرٹ وارننگ دی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے  نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایرانی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے۔