ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی میں جوڑ توڑ شروع

Punjab Assembly
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیے تحریک انصاف میں جوڑ توڑ شروع ہوگئی۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اسپیکر شپ کے لیے میدان میں آگئے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی اسپیکر کے منصب کے لیے متحرک ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پارٹی رہنما سبطین خان اور میاں محمود الرشید بھی اسپیکرشپ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ میاں اسلم اقبال کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کی حتمی منظوری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔ اسپیکر کا عہدہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بن جانے سے خالی ہوا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف جلد عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔