میٹرو بس پر سفر کرنیوالے ہوجائیں خبردار! مسافروں کیساتھ ناخشگوار واقعہ

میٹرو بس پر سفر کرنیوالے ہوجائیں خبردار! مسافروں کیساتھ ناخشگوار واقعہ
کیپشن: Metro bass
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)میٹرو بسیں عدم دیکھ بھال کی بنا پر کھٹارا ہوگئیں،قذافی سٹیڈیم کے سامنے ٹریک پر اچانک میٹرو بس خراب ہوگئی ،آئے روز ٹریک پر چلتے میڑوبس کے اچانک خراب ہونے پر مسافر پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ کوئی بھاری نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

تفصیل کے مطابق میٹرو بسوں کے مسائل پیدا ہونے کا سلسلہ جاری ہے، قذافی سٹیڈیم کے سامنے ٹریک پر اچانک میٹرو بس خراب ہوگئی ،بس خراب ہونے پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،بس کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا،حکام کے مطابق میٹرو بس کے ٹائرمیں مسئلہ پیدا ہوا تھا، ٹائر کو تبدیل کرکے بس کو روانہ کردیا گیا۔

میٹروبسیں کی دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے پر میٹرو بسیں کھٹارا ہو چکی ہیں ، اکثر میٹروبسوں کے ائیر کنڈیشنرز خراب ہیں جس کی وجہ سے سفر کرنیوالے شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑتاہے،خواتین اور بچے تو بے حال ہوجاتےہے، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پر میٹروبسوں کے ٹریک پر خراب ہونے کےواقعات بھی تواتر سے پیش آرہے ہیں،آئے روز ٹریک پر چلتے میڑوبس کے اچانک خراب ہونے پر مسافر پریشان دکھائی دیتے ہیں جبکہ کوئی بھاری نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer