کم عمر ترین پاکستانی نوجوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کے ٹو چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی
کیپشن: کے ٹو چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(واجد رضا)کےٹوسرکرنے کاعالمی ریکارڈ،پاکستان کے شہروزکاشف کےٹوچوٹی سرکرنے والے دنیا کےکم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

 تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف نے یہ کارنامہ 19برس 4 مہینے اور 16دن  کی عمر میں  کیا،سیکنڈ ائیرکے طالب علم شہروزکاشف نے دنیا کی دوسری اور پاکستان کی بلند ترین چوٹی آج سر کی۔شہروزکاشف کےٹوسرکرنے والے دسویں پاکستانی ہیں۔اس سے قبل ساجد سدپارہ21برس کی عمر میں کےٹوسرکرنےکاریکارڈرکھتے تھے۔

شہروز کاشف نے کے ٹو سر کرنے کےلیےابروزی روٹ استعمال کیا۔پچھتر فیصد کوہ پیما کےٹوکو سرکرنے کیلیے ابروزی روٹ کاانتخاب کرتے ہیں،شہروزکاشف سب سے کم عمری میں مائونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستانی بھی ہیں،شہروز کاشف نے 11مئی 2021کودنیا کی سب سے بڑی چوٹی مائونٹ ایورسٹ سرکی تھی۔