افسران کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

افسران کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف/قیصر کھوکھر) لاہور ہائیکورٹ کی اسٹیبلشمنٹ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے، حال ہی میں ترقی پانے والے اکیس ڈپٹی رجسٹرارز اور اکاون اسسٹنٹ رجسٹراز کے تقرر وتبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ بہادرعلی خان نے نوٹیفکیشن جاری کیا،ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرارز کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کی نئے عہدوں کے مطابق تعیناتیاں کی گئی ہیں ،،، تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین اگست تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالیں ۔نوٹیفکیشن کی نقول ہائی کورٹ کے تمام ججز کے پرائیویٹ سیکرٹریز سمیت متعلقہ برانچز کو بھجوا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بیورو کریسی میں تقرروتبادلے، اینٹی کرپشن کامقدمہ درج ہونے پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوگجرات حفضہ کنو ل کواوایس ڈی بنادیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوگجرات حفضہ کنو ل کواوایس ڈی بنادیاگیاہے۔رانی حفضہ کنول کومحکمہ اینٹی کرپشن کامقدمہ درج ہونےپراوایس ڈی بنایاگیاہے۔

مرحبانعمت کومحکمہ ایس اینڈجی اےڈی رپورٹ کاحکم دیاگیاہے۔زبیروحید کوایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل پنجاب لینڈٖریکارڈاتھارٹی تعینات کیاگیاہےجبکہ سلمہ سلمان کی تعیناتی بطور ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئرکی گئی ہے۔محمداشرف کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کےسپردکردی گئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer