ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا شہباز شریف کے نام خط

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا شہباز شریف کے نام خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کو ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پچا پوتھوایلنگوان نے خط  لکھ دیا، شہبازشریف کی تعاون پر ان کو سراہا کہتےہیں کہ شہبازشریف کے تعاون کے ہمیشہ شکرگزار رہیں گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائدحزب اختلاف شہبازشریف کو ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھوایلنگوان کا شکریے کا خط میں کہناتھا کہ پانچ سال میں آپ کی رہنمائی، مدد اور تعاون کے بغیر ہمیں ملنے والی کامیابیاں ممکن نہ ہوپاتیں اپنے قیام کے دوران میں نے آپ کی مشاورت اور بہترین شراکت داری اور ورلڈ بنک کی یہاں ٹیم پر بھروسہ کیا جبکہ آپ کی پرتپاک میزبانی اور مہمان نوازی کے لئے بے حد شکرگزار ہوں ۔

خط میں ان کاکہناتھاکہ یکم اگست سے ناجے بن حسین میری جگہ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، پاکستان میں قیام کے دوران مختلف ثقافتی رنگوں، شہروں اور زندہ دل عوام کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer