ٹریفک پولیس کے اہلکار کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

ٹریفک پولیس کے اہلکار کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹریفک پولیس کے اہلکار کو باوردی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اہلکار کو معطل کر دیا۔  اہلکار یاسر نے دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار کو باوردی ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اہلکار کو معطل کر دیا۔  اہلکار یاسر نے دوران ڈیوٹی سرکاری گاڑی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔  اہلکار یاسر کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی فرخ رشید تین دن میں انکوائری رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو پیش کریں گے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل   پولیس کی وردی میں  ٹک ٹاک ویڈیوزبنا کر وائرل کیں تو پولیس بھی حرکت میں آگئی،پولیس نےٹک ٹاک بنانے والی وفا توقیر نامی خاتون کونوکری سے برخاست کر دیا۔

نوکری سے نکالے جانے کےبعد خاتون  سابقہ اہلکار وفا توقیر کا کہنا تھا کہ ٹک ٹک پر ویڈیو ضرور بنائی مگر اس کی اتنی بڑی سزا نہ دی جائے،گھر  کی واحد کفیل ہوں، نوکری سےنکالنےسےپہلے وارننگ دینی چاہیےتھی ،اعلیٰ حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور نوکری پر بحال کیا جائے، محکمے نے ان کے ساتھ ناانصافی کی،ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی، یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں، کس نے لیک کیں یا کرائیں معلوم نہیں۔

 واضح  رہے  ٹک ٹاک پر بنائی جانے والی چند ویڈیوز پر یہ الزام بھی عائد کیاجاتا ہے کہ ان میں سماجی اخلاقیات کا خیال نہیں رکھاجاتا اور فحاشی و عریانی پھیلائی جاتی ہے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer