عید الا ضحیٰ :ملزموں کی بڑی تعداد ضمانتوں سے محروم

عید الا ضحیٰ :ملزموں کی بڑی تعداد ضمانتوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : کورونا وائرس کی وجہ ہزاروں قیدی جیل کی سلاخوں کے پیچھے عید کا تہوار منا ر ہے ہیں ،عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے پیشتر ملزمان اپنے بچوں سے نہ مل سکے اور نہ ہی ان کو ضمانتوں پر رہائی مل سکی۔ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ملزمان اپنوں کو یاد کرکے روتے رہے ۔

عید کا تہوار خوشیاں لے کر آتا ہے ہرشخص اپنے بچوں اور عزیزواقارب کےساتھ خوشیوں میں شامل ہوتا ہے بعض لوگ جرائم کی زندگی اپنا کر خود بھی پچھتاوے کی آگ میں جلتے ہیں اور اپنوں کی خوشیاں بھی خراب کرتے ہیں،خود بھی خوشی کے موقع پرروتے ہیں اور اہل خانہ کو بھی رونے پر مجبور کردیتے ہیں۔عدالتوں میں ملزموں کی ضمانتوں کے لیےآنے والے بچوں اورعزیرواقارب کا کہنا ہے کہ کوشش کی کہ پیاروں کو باہر نکلواسکیں لیکن کامیاب نہ ہوسکےاور بڑے سخت پریشان ہیں ۔


عید کے موقع پرلاہور کی ماتحت عدالتوں میں دو سو ےقریب ملزمان کی درخواستیں دائر ہوئی جن میں سے سو درخواستیں سنگین جرم کی وجہ سے خارج کر دی گئیں جبکہ چھوٹے جرائم کے ملزمان کی ضمانتیں لے لیں گئیں عدالتوں کے باہرخوشی اور غمی کی صورت حال عید کے آخری روز تک رہی ،وکلا کا کہناہے کہ ہم نے بہت کوشش کی کہ ملزمان باہر آ جائیں ۔ے


اپنی خوشیاں خراب کرنے کےعلاوہ دوسروں کی خوشیاں خراب کرنے سے پہلے یہ سوچنا چاہئے  کہ ہم جو قدم اٹھا رہے ہیں  اس سے ہمارے بچوں والدین اور بہن بھائیوں پر جرائم کی زندگی اپنانے کا کیا اثر ہوگا۔

یاد رہے یکم اگست 2020 بروز جمعہ کو عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے ،حکومت کی جانب سے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، کورونا وائرس کے باعث  صدر مملکت ،وزیر اعظم اور آرمی چیف نے عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer