ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدھ سے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا اعلان

بدھ سے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہربھرسے (قیصر کھوکھر،شہزاد خان، سعید احمد سعید) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بدھ سے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ تاجر تنظیموں نے فیصلے کی مخالفت کردی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں  ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ مومن آغا،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان ، قائم مقام کمشنر دانش افضال اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے شرکت کی۔جبکہ سیکرٹر ی بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے،عید سے قبل بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عیدسے تین روز قبل مارکیٹیں اوربازاربندکر دیئے جائیں گے ، مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلہ پر پابندی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے،چیف سیکرٹری نے آئی جی کو ہدایت کی کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر صدر خدمت گروپ بابرمحمود نے کہا کہ چھوٹا تاجر اور اس کا ملازم پہلے ہی سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے، عید پر مارکیٹس کی بندش سے چھوٹے تاجروں اورملازمین کی عید خراب ہوجائے گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ حکومت چھوٹے تاجر اور اسکا کاروبار ختم کرنے کے درپے کیوں ہوگئی ہے؟ اس سے معاشی بحران میں گھرے تاجروں کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

حکومتی ہم خیال تاجروں نے کہا کہ حکومت ایسا غیر مقبول فیصلہ کرنے سے گریز کرے، نائب صدر شاہ عالم جیولر مارکیٹ ندیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق مارکیٹیں کھلی ہیں، اگر کہیں ایس او پیز کی خلاف ہو رہی ہے تو ٹائیگرز فورس نشاندہی کرے، تاجر برادری ایکشن لے گی لیکن عید سے قبل مارکیٹوں کی بندش کسی صورت منظور نہیں۔

صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق ،صدر شاہدرہ بورڈ میاں عبیر ،صدر انجمن تاجران لاہور میاں طارق فیروزنے بھی فیصلے کی شدید مخالفت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer