ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرن جوہر کا سوشل میڈیا سے علیحدگی کا اعلان،مداح حیران

کرن جوہر کا سوشل میڈیا سے علیحدگی کا اعلان،مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے فلمساز کرن جوہر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اپنی فلموں اور زندگی کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان دنوں  انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے سوشل میڈیا سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارت کی اردو نیوز ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا سے مکمل پرہیز کر رہے ہیں۔ کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’’ایک ہفتے کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹوکس۔ کوئی اسکرولنگ نہیں، کوئی ڈی ایم، کوئی پوسٹ نہیں! خدا مجھے دور رہنے کی طاقت دے‘‘۔ یہ خبر مداحوں کے لیے حیران کن ہے، کیونکہ کرن سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ایکٹو رہنے والوں میں سے ایک ہیں۔

بالی ووڈ کی مشہور شخصیت کرن جوہر نے ڈیجیٹل ڈیٹوکس پر جانے سے پہلے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ ایک ویڈیو میں سب کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ کرن ایک بار پھر اپنے بیان کو لے کر سرخیوں میں آگئے۔ انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی دو بالی ووڈ فلموں جن میں رنویر سنگھ کی ‘دھورندھر’ اور سنی دیول کی ‘بارڈر 2’ شامل ہیں انکی  کامیابی کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے لکھا کہ ‘دھورندھر’ اور ‘بارڈر 2’ کی کامیابی کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بالی ووڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ کرن جوہر نے لکھا ہے کہ ’’ بالی ووڈ (ہاں، یہ غلط لفظ ہے، لیکن ابھی یہ کروں گا) واپس آ گیا ہے۔ تنقید کرنے والوں کو اپنی پتنگ اڑانے دیں۔ جب فلمیں شائقین کے دلوں کو چھوتی ہیں، تو ہر جینئس جینئس ہوتا ہے‘‘۔اس سے قبل کرن جوہر نے بھی ورون دھون کی ٹرولنگ پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’بارڈر‘ کی ریلیز سے قبل ورون دھون کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا تھا لیکن اب ان کی اداکاری نے سب کو جواب دے دیا ہے اور ان کا منہ چُپ کر دیا ہے۔