(ارشاد قریشی) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا وقت ختم ، عمران خان سے آج بھی کوئی نہ مل سکا۔ بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات کے لئے موجود رہے۔
آج منگل کی شام اڈیالہ جیل کے باہر سڑک پر پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر بانی سے ملاقات کے لئے موجود رہے۔ قیدیوں کی ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد بیرسٹر گوہر ملاقات کئے بغیر ہی واپس چلے گئے
بانی کی بہن علیمہ خان آج بھی اڈیالہ جیل کے باہر آئی ہوئی تھیں۔ جب قیدیوں کی ملاقات کا وقت ختم ہو گیا تو انہوں نے آج بھی سڑک پر دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ موجود ہیں۔ وہ بدستور سڑک کے کنارے دھرنا دے کر بیٹھی ہوئی ہیں۔