ویب ڈیسک: بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک کر دئیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق معاو ن وزیر اعلیٰ شاہد رند نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشتگر د ہلاک ہوئے ۔
صوبے میں دہشتگردی پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مائننگ کیلئے ملنے والا بارود استعمال کررہے تھے۔
ریاست کے سامنے جو بھی کھڑا ہوگا ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔