اشرف خان: سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے جاری تاریخی اضافے کے بعدآج کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونا 1500روپے کی کمی سے 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہو گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 212روپے کا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ چاندی کی قیمت11ہزار640 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 5082 ڈالر ریکارڈ ہوا۔