قیصر کھوکھر: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کے لیے پنجاب حکومت سے دو بلٹ پروف گاڑیاں طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کے لیے پی سی بی اور متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تیاریاں کر رہے ہیں۔ یہ گاڑیاں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی حفاظت کے لیے استعمال ہوں گی۔
سیریز کے دوران مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔