ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی مساجدکےامام صاحبان کےلیےاچھی خبر

پنجاب کی مساجدکےامام صاحبان کےلیےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:   پنجاب کی مساجد کے امام مسجد صاحبان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے, امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی آخری قانونی رکاوٹ بھی ختم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امام مسجد صاحبان کو باقاعدہ اعزازیہ کی ادائیگی کے لیے قانونی فریم ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ نے بینک آف پنجاب کے ساتھ سٹینڈرڈ لیگل ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اعزازیہ پروگرام کے عملی نفاذ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کے پروگرام کی باضابطہ منظوری دی جا چکی ہے۔ اس پروگرام کے تحت امام مسجد صاحبان کو بینک آف پنجاب کے ذریعے ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ ادا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام مسجد اعزازیہ پروگرام کا مجموعی حجم 20 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ اس سلسلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سمری پنجاب کابینہ کو ارسال کی تھی، جسے پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظور کر لیا ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مساجد کے امام صاحبان کی معاشی معاونت اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے، جبکہ جلد ہی اعزازیہ کی ادائیگی کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کیا جائے گا۔