ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فروری کے آغاز میں ایک نہیں بلکہ 4 تعطیلات ایک ساتھ؟ جانیں مکمل تفصیل

فروری کے آغاز میں ایک نہیں بلکہ 4 تعطیلات ایک ساتھ؟ جانیں مکمل تفصیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور میں بسنت کے موقع پر 6 فروری کو مقامی تعطیل کے اعلان کے بعد شہر میں فروری کے آغاز میں چار دن کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی، تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں محفوظ اور پرامن انداز میں حصہ لے سکیں۔

 ذرائع کے مطابق 5 فروری کو چھٹی رکھنے کی تجویز دی گئی تھی، جس کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے 6 فروری کو تعطیل کا اعلان کیا۔ پہلے سے طے شدہ جمعرات، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کے ساتھ جمعہ کو بھی چھٹی دینے کے بعد لاہور میں بسنت کے دوران چار دن کی چھٹیاں بن گئی ہیں، جس سے شہری ایک طویل ویک اینڈ انجوائے کر سکیں گے۔

ڈی سی لاہور نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بسنت منا سکتے ہیں تاکہ روایتی جشن میں نظم و ضبط اور تحفظ برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ شہری امن و امان کے ساتھ بسنت کی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔

پولیس نے لاہور کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم کیا ہے، جس میں حساس اور گنجان آباد علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جہاں سخت پابندیاں نافذ ہوں گی۔ نسبتاً کم خطرناک علاقوں کو یلو اور محفوظ علاقوں کو گرین زون میں شامل کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، جن میں ڈرون کیمروں، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور خصوصی کنٹرول رومز شامل ہیں۔ چھتوں پر شراب نوشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔