ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس پی سٹی بلال احمد کا بسنت کے حوالے سے اہم پیغام جاری

ایس پی سٹی بلال احمد کا بسنت کے حوالے سے اہم پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور پولیس کے ایس پی سٹی بلال احمد نے بسنت کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے بسنت منانے کی اجازت صرف 6 سے 8 فروری تک دی ہے اور اس دوران بھی صرف ایس او پیز کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔ ایس پی سٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ چھتوں پر ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی اقدامات کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ بسنت کے دوران چھتوں اور عمارتوں کے مالکان کے شورٹی بانڈ بھی جمع کروائے گئے ہیں، تاکہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمیکل ڈور اور تندی دھاتی اقسام کی ڈور کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایس پی سٹی کے مطابق یکم فروری سے پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت صرف متعلقہ رجسٹرڈ سیلرز کر سکیں گے، جبکہ غیر رجسٹرڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بسنت کی اجازت صرف لاہور تک محدود ہے اور دیگر اضلاع میں بسنت کی اجازت نہیں دی گئی۔