محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات کے موسم کی  صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود/ابرآلود رہے گا۔ تاہم اسلام آبادسمیت خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، مغربی بلوچستان، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب اوربالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔
اتوار  کے روزموسم کی  صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔        

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بونیر، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،مری اورگلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشینگو ئی ہے جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات، سیالکوٹ، ناروال اور گردونواح میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان۔ بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ جنوبی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، خیر پور، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان  موسم شدید سرد اورمطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔