مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

 اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی اور آئل کی 12کلوگرام کی پیٹی 50 روپے مہنگی ہوگئی،12کلوگرام درجہ دوم گھی و آئل کی پیٹی 5ہزار 270روپے کی ہوگئی۔

 درجہ دوم کا گھی اور آئل ہول سیل میں 439روپے 16پیسے جبکہ پرچون میں درجہ دوم کا گھی اور آئل 450سے 455روپے تک دستیاب ہوگا۔
 

Ansa Awais

Content Writer