ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے کی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67   پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جا پہنچا ہے۔گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31 روپے سے زیادہ مہنگا ہوچکا ہے اور پاکستان کے قرضوں میں 3950 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر8 روپے مہنگا ہوکر 265 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer