آپ لوگ ووٹ دو سب کو نوکریاں دوں گا، علی امین گنڈا پور کی ویڈیو وائرل

Ali Amin Gandapur With PTI workers
کیپشن: Ali Amin Gandapur
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پارٹی ورکرز کےساتھ  بحث میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی امین گنڈا پورشرکاء کو کہہ رہے ہیں کہ سکیم منظور ہو گئی تھی لیکن نالائق اہلکاروں نے ٹینڈر غلط لگا دیئے،کاسٹ کم تھی اس لئے انہیں کینسل کرکے دوبارہ مشتہرکیا گیا، سوموار کو ٹینڈر ہو جائیں گے۔اسٹریٹ لائٹ اور اسٹیڈیم کا تمام کام ہو جائے گا۔
اس دوران وقاص علی نامی پی ٹی آئی کا ورکر ان سے شکوہ کر تا ہے کہ ساڑھے آٹھ سال سے اس کے محلہ کے کسی پارٹی ورکر کو نوکری نہیں ملی۔آپ ہم سے یہاں پکا وعدہ اور مستقل ضمانت دیں کہ آپ ہمیں نوکریاں دیں گے۔

جس پر علی امین نے جواب دیا آپ نے نوکری کے لئےجو نام دیئے،  ان میں سے قرہ اندازی کریں گے۔ وقاص علی نے کہا کہ ہم قرہ اندازی نہیں مانتے جتنے نام دیں گے اتنی نوکریاں چاہیئے ہیں۔علی امین نے وعدہ کیا کہ آپ لوگ ووٹ دیں تم سب کو نوکریاں دوں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer