ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین اور نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جہانگیر ترین اور نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  نواز شریف اورجہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کےخلاف  سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ 

  تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے۔ صدر سپریم کورٹ بار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت  سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی ۔آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا۔

 عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ درخواست کے مطابق اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 وب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔ سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 ب ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے ۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر