ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال کی رعایت ،نوٹیفکیشن جاری

 پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال کی رعایت ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد ساجد خان : ‏پنجاب حکومت نے پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال عمر میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،  نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا

 تفصیلات کے مطابق ‏پنجاب حکومت  کی جانب سے  پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال عمر میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا  ہے،اس سے قبل حکومت کی جانب سے 5سال عمر کی حد میں کمی   کی گئی تھی ،  کورونا کے پھیلاؤ اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث پنجاب حکومت نے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کیا تھا ، ‏پنجاب حکومت  نے  پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال عمر میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ جاری  نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا ۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق  عمر میں رعایت پنجاب پولیس کی بھرتیوں میں نہیں ہوگی۔