شہر کے سولہ مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

شہر کے سولہ مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: کورونا وائرس کے بڑھتے وار، شہر کے سولہ مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر محکمہ صحت نے شہر کے سولہ علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن تو جاری کردیا لیکن عملی طور پر لاک ڈاؤن نا ہونے کے برابر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر شہر کے مزید 16 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا شہر کے 16 ہاٹ سپاٹ ایریاز میں فوری مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا محکمہ صحت نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر 16 ایریاز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا شہر کے 16 ایریاز میں 8 فروری تک مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نجات کے لیے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جوہر ٹاؤن کے بی بلاک، سیکٹر اے ون،  ٹاؤن شپ، اسٹریٹ بی ایڈن سٹی، 21 اے امجد خورشید روڑ کینٹ اور اسٹریٹ 4 عسکری ٹین مین مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔

اسٹریٹ 55 ای بلاک ڈی ایچ اے فیز ون، اسٹریٹ 35 ڈی ایچ اے فیز تھری میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا90 بی جی او آر تھری نزد فاطمہ میموریل ہسپتال، سیکٹر بی ہائیٹس عسکری الیون میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اسٹریٹ 38 عسکری الیون، رضا بلاک، رچنا بلاک، کریم بلاک، نیو مسلم ٹاؤن، اسٹریٹ 37 مجاہد آباد کو مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے تحت بندرہیں گے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ہے، ضلعی انتظامیہ نے ہیلتھ اور پولیس کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سو فیصد عمل درآمد سے ہی کوروناوائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer