مصباح الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ سینئر کھلاڑیوں کو دے دیا

مصباح الحق نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ سینئر کھلاڑیوں کو دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ سینئر کھلاڑیوں کو دے دیا، دوسری طرف بنگالی کپتان محمود اللہ نے پاکستان میں سیکیورٹی کو بہترین قرار دے دیا۔

 پاکستان کی سوا سال بعد ٹی ٹونٹی سیریزمیں کامیابی پر ہیڈ کوچ مصباح الحق خوشی سے سرشار، کہتے ہیں کہ کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اس وقت کامیابی کی ضرورت تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی خوشی ہے، بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ شکست مایوس کن ہے تاہم لاہور میں شائقین کا رویہ بہترین اورسیکیورٹی شاندار تھی۔

محمود اللہ کا کہنا تھا کہ سیریز میں کافی کچھ سیکھا جس کی بنا پر ٹیسٹ سیریز میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ آئیں گے۔

             

Shazia Bashir

Content Writer