ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ میں ڈکیتی کی واردات،فوٹیج منظرعام پر آگئی

اچھرہ میں ڈکیتی کی واردات،فوٹیج منظرعام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) اچھرہ کے علاقہ میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی،تین ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل ، موبائل فون سمیت نقدی لوٹ کر فرار ہو  گئے،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی مگر پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ڈاکو راج قائم ہے،شہری اب دن میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے لگے، اچھرہ کے علاقہ میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آچکی ہے، فوٹیج میں واقع دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈاکو ؤں نےموٹر سائیکل سوار کو آتے دیکھ کر روک لیا،تینوں مسلح ڈاکوؤں نے شہری ندیم سے اسکی موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی لوٹ لی اور متاثرہ کی موٹر سائیکل پر ہی بیٹھ کر فرار ہو  گئے۔

شہری ندیم کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ابھی تک واقع کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا،الٹا یہ کہا جارہا ہے کہ ڈاکے کی بجائے چوری کی درخواست دو جبکہ سی سی ٹی فوٹیج میں ڈکیتی کی واردات ہوتے واقع دیکھا جا سکتا ہے،متاثرہ شخص نےمطالبہ کیا کہ جلد مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ اشیا برآمد کروائی جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer