(حسن علی) شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 255 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی دیکھی گئی، زندہ مرغی پانچ روپے کمی کے بعد 175روپے جبکہ مرغی کا گوشت سات روپے کمی کے بعد 255 روپے فی کلو ہو گیا۔ شہر میں فارمی انڈے ایک سو چودہ روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کروائے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔