لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز منظور

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیراعظم عمران خان کاسال نوکا لاہورکاپہلادورہ کارآمدثابت ہوگیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے خزانے کےمنہ کھول دئیے، حکمران جماعت کےارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ہارے یوئےٹکٹ ہولڈرز کی ترقیاتی اسکیموں پر ایک ارب پچانوے کروڑ نچھاورکرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کی مداخلت پرایڈمنسٹریشن افسران نے ترقیاتی کاموں کے لئے بھاگ دوڑ تیز کر دی۔ کمشنرلاہور اور ڈپٹی کمشنر نے ایک ارب پچانوے کروڑ روپے کی سکیمیں منظور کر کر فوری ترقیاتی کام شروع کرنےکے احکامات جاری کر دیئے۔ پنجاب میونسپل سروسزپروگرام کے تحت ایک ارب پچانوے کروڑ پچاس لاکھ خرچ کرنے کی منظوری دی گئی تاہم فنڈذ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بجٹ سے استعمال کئے جائیں گے۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترقیاتی بجٹ سےحکمران جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی 410 ترقیاتی اسکیمیں منظور کی گئیں,  پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کےپہلے فیزکی تکمیل کےلیے جلد کام شروع کروانے کے احکامات دے دیئے گے جبکہ 65کروڑکی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز ایورڈ کرنے کے لئےبھی اخبار اشتہار بھجوا دیا گیا۔ 
این اے 123 میں 4کروڑ 28 لاکھ کی مالیت سے22 ترقیاتی اسکیمیں این اے 124 میں ایک کروڑ 79 لاکھ سے 15 ترقیاتی اسکیمیں، این اے 128 میں چار کروڑ 28 لاکھ سے چار اسکیمیں جبکہ این اے129 میں چار کروڑ اٹھائیس لاکھ سے گیارہ ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیاجائےگا. این اے 130 میں چار کروڑ 24 لاکھ سے 29 اسکیموں کی تکمیل ممکن ہوسکے گی.  این اے 132 میں چار کروڑ اٹھائیس لاکھ مالیت سے 15 ترقیاتی اسکیمیں،این اے 133 میں 3 کروڑ 90 لاکھ کی مد میں 23 ترقیاتی اسکیمیں، این اے 134میں 8 کروڑ 56 سے چار ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیاجائے گا۔
پی پی 144کی یونین کونسلزمیں3 کروڑ مالیت سے 13اسکیمیں، پی پی 145میں تین کروڑ سے11اسکیمیں مکمل ہونگی پی پی 146 تین کروڑ مالیت سے 22 ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونگی,  پی پی 147 میں 3 کروڑ مالیت سے 14، پی پی 148 میں 3 کروڑ مالیت سے21 ،پی پی 151 میں دو کروڑ مالیت سے 7 ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونگی۔
پی پی 154 میں 3 کروڑ مالیت سےتین ،پی پی 155 میں 3 کروڑ سے پانچ، پی پی 156 میں تین کروڑسے 7 اسکیمیں جبکہ پی پی 157 کیں تین کروڑ سے 16 اسکیمیں، پی پی 158 میں 3 کروڑ مالیت 15 ،پی پی 159 میں تین کروڑ مالیت سے 10 اسکیمیں مکمل ہونگی۔ 
پی پی 160 میں 3 کرومالیت سے 11 اسکیمیں، پی پی 163 میں 3 کروڑ مالیت سے 7 جبکہ پی پی 164 میں تین کروڑ سے 14 ترقیاتی اسکیمیں پی پی 165 میں تین کروڑ مالیت سے 14، پی پی 166 میں 3 کروڑ سے 9 اسکیمیں، پی پی 167میں ایک کروڑ پچاس لاکھ 6 اسکیمیں، پی پی 168 میں 3 کروڑ سے 11، پی پی 169 میں تین کروڑ سے 17 اسکیمیں جبکہ پی پی 170 میں 3 کروڑ مالیت 2 اسکیمیں جبکہ پی پی 172 میں تین کروڑ مالیت سے 3 ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیاجائے گا۔
چار سودس اسکیموں کی تکمیل کےلیے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کمرکس لی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔