(زین مدنی) لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثناء نے ہیوی بائیک چلانا سیکھ لی۔ کہتی ہیں کہ اب ہیوی بائیک کا لڑکیوں کا گروپ بناؤں گی۔
اداکارہ ثناء نے سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہیوی بائیک چلانے کا بے حد شوق تھا اب ہیوی بائیک کا لڑکیوں کا گروپ بناؤں گی اور لڑکوں کی طرح سڑکوں پر ہیوی بائیکس چلائیں گے۔
شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ثناء وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو کمال مہارت سے جم میں ٹریننگ بھی کرتی ہیں اور اب ہیوی بائیک بھی چلا رہی ہیں۔