ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصورکی زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے؛ عوام کا مطالبہ

قصورکی زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے؛ عوام کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قصورکی زینب کے قاتل کو سنگسار کرنے کا مطالبہ زورپکڑنے لگا،شہریوں کے بعد عوامی نمائندے بھی میدان میں آگئے۔ملزم کوچوراہے میں سنگسار کرنے کی حمایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ایم پی اے کنول نعمان کہتی ہیں کہ ملزم کوسخت سزا ملنی چاہیئے، قصورکی سات سالہ زینب اوردیگر بچیوں کو زیادتی کیبعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم عمران کے خلاف شہریوں کا پارہ ہائی تو تھا ہی لیکن اب عوامی نمائندے بھی ملزم کو سرعام سنگسار کرنے کامطالبہ کرنے لگے ہیں۔
ٹوئنٹی فورنیوز کے اسٹوڈیومیں گفتگوکرتے ہوئے ایم پی اے کنول نعمان کا کہنا تھاکہ ملزم نے جوگھناونا جرم کیا ہے اسے سخت سزا ملنی چاہیے،امید کرتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت سے زینب کے لواحقین کو انصاف ملے گا،ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان بھی قصور واقعہ پر شدید دکھی نظر آئیں،انہوں نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملزم عمران کوسرعام سنگسارکیا جائے۔
ملزم عمران کی گرفتاری کے بعد یہ مطالبہ زور پکڑ رہاہے کہ اسے سخت سزا دیکر دوسرے ملزموں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔