ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مڈکیرئیر مینجمنٹ کو رس: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 131 سرکاری افسران کی نامزدگیوں کی منظوری دیدی

مڈکیرئیر مینجمنٹ کو رس: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 131 سرکاری افسران کی نامزدگیوں کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 46ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18 کے 131 افسران کی نامزدگیوں کی منظوری دے دی ،  سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کرنا  لازمی ہے ،کورس 30 مارچ سے 5 جون 2026 تک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ مراکز میں بیک وقت منعقد ہو گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہورکو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سےارسال کردہ مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 25 افسران کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے، نامزد افسران میں سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی نوید احمد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پی ایس او کیپٹن (ر) محمد زبیر خان، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ آبپاشی پنجاب جویریہ مقبول، ڈپٹی کمشنر پشاور ثناء اللہ خان، ڈپٹی سیکریٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب انعم زید، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا طلعت فہد، ڈپٹی سیکریٹری (کیبنٹ) ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب محمد محسن صلاح الدین اور ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس محمد انس اقبال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سی ای او/ایم ڈی انجینئرنگ کنسلٹنسی سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پنجاب محمد شایان علی جاوا، ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ ایس جی اے اینڈ سی ڈی سندھ محمد دانش، دفتر وزیراعلیٰ پنجاب کے محمد صہیب بٹ، ڈائریکٹر (ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس) سرگودھا بلال حسن، پی ڈی پی ایم آئی یو پی ای ایس آر پی پنجاب عمر افتخار شیرازی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ مجتبیٰ عرفات، چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا شہزاد محبوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اسامہ مجید چیمہ، طیب سمیع خان، فہد محمود، ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس، ڈپٹی سیکریٹری فنانس پنجاب رافعہ قیوم، محمد احتشام الحق، زین العابدین میمن، حرا رضوان اور ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی طلحہ زبیر شامل ہیں۔

 پولیس سروس کے 25 افسران بھی کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں، نامزد  افسران میں کامران عامر خان، زوہیب نصراللہ رانجھا، زاہدہ پروین، محمد عثمان ٹیپو، رضوان طارق، نوشیروان علی، عبدالخالق، خان زیب، محمد شعیب مسعود، جلیل عمران خان، محمد اشفاق، شہزادہ کوکب فاروق، امتیاز احمد خان، عمران رزاق، طاہر مصطفیٰ، محمد نعیم شاہد، عرفان عامر، محمد ارشد زاہد، جاوید احمد خان، خالد محمود افضل، زین عاصم، ارتضیٰ کومیل، اخلاق اللہ، فریال فرید اور غیور احمد شامل ہیں۔

 فارن سروس آف پاکستان کے 5 افسران جمال ناصر، معصومہ بشریٰ علی، مرزا سمیر بیگ، عائزہ شجاعت اور مریم بگٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، پاکستان کسٹمز سروس کے سلمان جاوید ، وزارت داخلہ کے تحت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس) عامر شہزاد کو بھی کورس کیلئے منتخب کیا گیا ہے، انٹیلی جنس بیورو کے محمد مجتبیٰ، احسان اللہ چوہدری، نوراللہ ناصر اور قرت العین گیلانی کو بھی نامزدکردیا گیا ہے  جبکہ قومی احتساب بیورو کے عبدالمجید، محبوب عالم، شہزاد احمد، اجمل حمید اور عدنان ندیم بھی کورس میں شرکت کرینگے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے میں افسران کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہاگیا  کہ  نامزد افسران کو 27 مارچ 2026 تک متعلقہ نیپا مراکز میں رپورٹ کرنا ہوگا، کورس میں شرکت لازمی ہے اور عدم شرکت کی صورت میں سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔