ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: انگلینڈ لائنز نے پہلے 50 اوور میچ میں پاکستان شاہینز کو9 وکٹوں سے شکست دے دی،پا نچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ لائنز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 یو اے ای کے شیخ زائد سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پاکستان شاہینز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،عبدالصمد 57 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

 انگلینڈ لائنز کی جانب سے کیلون ہیریسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جیمز کولز اور سونی بیکر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ لائنز نے ہدف 24.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 آسا ٹرائب 52 اور جیمز ریو 48 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، سیریز کا دوسرا میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔