ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضا ن المبارک میں مہنگائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رمضا ن المبارک میں مہنگائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ ہو چکا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مارکیٹ میں کیلے 350 روپے درجن جبکہ گوشت 3200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب پرائس کنٹرول ایکٹ 2024 پر مؤثر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، جس کے باعث ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت بھی جاری کی جائے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔