ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کا نیا سفری نظام نافذ، نئے قوانین کا اطلاق کن ممالک پر ہو گا؟

برطانیہ کا نیا سفری نظام نافذ، نئے قوانین کا اطلاق کن ممالک پر ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سیر و سیاحت کیلئے برطانیہ آنیوالے مسافروں کیلئے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق نیا ٹریول سسٹم امریکا اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نافذ العمل ہوگا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی جسے ای ٹی اے کے نام سے یاد کیا جاتا ہے سے امیگریشن سسٹم میں بہتری آئے گی، تاہم نئے سسٹم کے نفاذ سے ایسے افراد جو برطانوی پاسپورٹ کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں سمیت دوہری شہریت کے حامل لوگوں کیلئے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

نئے قوانین کا اطلاق 85 مختلف ممالک کے لوگوں پر ہوگا‘ای ٹی اے چھ ماہ تک برطانیہ میں رہنے کی اجازت دے گا، یہ دو سال تک یا آپ کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے تک سفر کیلئے اہل تصور ہوگا، سیاحت، کاروبار یا قلیل المدتی مطالعہ جیسے وزٹ کیلئے یہ کارآمد ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی یا آئرش شہریوں کو ملک میں آنے جانے کیلئے ای ٹی اے یا ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔